فضل الرحمن اپنے ایک کلو گوشت کیلئے پوری بھینس کو ذبح کرنا چاہتے ہیں :فواد چودھری

فضل الرحمن اپنے ایک کلو گوشت کیلئے پوری بھینس کو ذبح کرنا چاہتے ہیں :فواد چودھری
کیپشن: image by facebook

اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ منی لانڈرنگ پر سخت پالیسی اپنائیں گے ، فضل الرحمن اپنے ایک کلو گوشت کے لیے پوری بھینس ذبح کرنا چاہتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیئے:عمران خان طالبان سے مذاکراتی عمل میں کردار ادا کر سکتے ہیں :اکانومی واچ
 
 
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے بنی گالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پھولوں کی سیج نہیں کانٹوں کا بستر ہے ۔

انھوں نے کہا کہ عمران خان وزرائے اعلیٰ کے فیصلے گیارہ تاریخ تک مکمل کر لیں گے ، قومی اسمبلی سے آٹھ آزاد امیدوار اور 26 آزاد ایم پی ایز پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے ہیں ۔

فواد چودھری نے بتایا کہ قومی اسمبلی میں ہمارے نمبرز 177 جبکہ پنجاب میں 186 کے قریب ہیں ، گیارہ تاریخ کو ایوان مکمل ہو جائے گا ، بلوچستان میں اتحادیوں سے مل کر مخلوط حکومت تشکیل دینگے۔

یہ بھی پڑھیئے:ملک میں ڈیموں کی تعمیر لازمی امر، سازشوں کے سر کچلنے ہوں گے : چیف جسٹس
 
 

کسی کو انتخابات کے متعلق شکایات ہیں تو الیکشن کمیشن سے رابطہ کریں ، انتخابات پی ٹی آئی نے نہیں کرائے ہیں ، حکومت میں میرٹ پر لوگ لائیں گے ، کوئی سفارش نہیں چلے گی ۔

فواد چودھری نے کہا کہ دنیا بھر سے تعلقات صرف برابری کی سطح پر استوار کریں گے ، کسی قسم کی ذاتیات اور سفارش کا پہلو شامل نہیں ہوگا۔