ملک میں ڈیموں کی تعمیر لازمی امر، سازشوں کے سر کچلنے ہوں گے : چیف جسٹس

ملک میں ڈیموں کی تعمیر لازمی امر، سازشوں کے سر کچلنے ہوں گے : چیف جسٹس
کیپشن: image by facebook

ملتان :سپریم کورٹ کےچیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ ملک میں ڈیموں کی تعمیر لازمی امر ہے لیکن اس کیلئے آواز بلند کی گئی تو سازشوں نے سر اٹھا لیے ، تعلیمی اداروں تک کو جلا دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق عدالت عظمیٰ کےمیر منصب جسٹس ثاقب نثار  نےملتان بار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں ڈیموں کی تعمیر ملک کے لیے ناگزیر ہو چکی ہے لیکن جب ان کی تکمیل کے لیے آواز بلند کی جاتی ہے تو سازشیں سر اٹھانے لگتی ہیں ، اب عوام کو ڈیموں کی  تعمیر اور حفاظت کی ذمہ داری اٹھانا ہوگی ۔

یہ بھی پڑھیئے:الیکشن کمیشن نے انتخابات کے دوران امیدواروں کے اخراجات کی تفصیلات جاری کر دیں
 
 
انھوں نے کہا کہ  ملک میں پانی کا بحران اس لیے پیدا ہوا کہ ڈیمز بنانے پر توجہ نہیں دی گئی، کراچی کی پانی کی مافیا کی وبا نے  اب اسلام آباد کا رخ کر لیا ہے ، ہمیں مل کر تمام سازشوں کو روکنا ہوگا ۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس ثاقب نثار نے دیامر اور چلاس میں دہشت گردوں کی جانب سے لڑکیوں کےسکولوں کو نذرِ آتش کرنے کے واقعے پر ازخود نوٹس لیا تھا ، چیف جسٹس نے مذکورہ معاملے پر سیکریٹری داخلہ، سیکریٹری کشمیر و گلگت بلتستان اور وفاقی حکومت سے 48 گھنٹے کے اندر جواب طلب کرلیا۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ جن ڈیم پر کوئی تنازعات نہیں ہیں وہ پہلے بنیں گے، اپنے فیصلے میں کالا باغ ڈیم کو مسترد نہیں کیا بلکہ لکھا ہے کہ تمام صوبوں کی مشاورت کی جائے۔

یہ بھی پڑھیئے:لاہور ہائیکورٹ نے این اے 131 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دے دیا
 
 
ان کاکہنا تھا کہ قائد اعظم اور لیاقت علی خان کے بعد صرف کرپشن نے اس ملک پر راج کیا جبکہ  نااہلی، اقربا پروری اور دیگر بیماریوں نے جنم لیا لیکن ہمیں اپنے بچوں کے مستقبل کے لیے کرپشن کو ختم کرنا اور اس  کے خلاف جہاد کر نا ہوگا۔

چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ پاکستان سے بڑھ کر کوئی مفاد نہیں ہے ، ترقی کیلئے بنیادی حقوق کا حصول لازم ملزوم بات ہے ، انھوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہم تعلیم کو کاروبار نہیں بننے دیں گے ۔