دبئی حکومت کا غیر قانونی تارکین وطن کو 6 ماہ کا ویزہ دینے کا اعلان

دبئی حکومت کا غیر قانونی تارکین وطن کو 6 ماہ کا ویزہ دینے کا اعلان

دبئی:متحدہ عرب امارات میں 3 ماہ کی ایمنسٹی اسکیم کا آغاز ہو گیا، جس کے تحت نوکری  کی تلاش میں آئے غیر ملکی تارکین وطن کو 6 ماہ کا عارضی ویزہ جاری کر دیا جائے گا۔ نوکری  کی  تلاش میں آئے لوگوں کو  اس اسکیم میں ترجیح دی جائے گی-

تفصیلات کے مطابق، متحدہ عرب امارات میں ایمنسٹی اسکیم کا آغاز  یکم اگست سے ہو  چکا ہے، اس اسکیم کے تحت یو اےای میں  غیر قانونی رہائش پذیر لوگوں کو ایک موقع فراہم کیا جارہا  ہے کہ وہ اپنے آپ کو قانون کے مطابق رجسٹر کر وا لیں۔اس سکیم کے تحت چھ ماہ کاعارضی ویزہ متعارف کروایا گیا ہے تا کہ لوگ آسانی سے نوکری  تلاش کر سکیں۔مزید ان لوگوں کی سہولت کے لیے نوکری کی اپائنٹمنٹ کے وقت بھی اس اسکیم کے تحت درخواست دینے والوں کو  ترجیح دی جائےگی۔جو دئبی کی لیبر  منسٹری میں رجسٹر ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:دبئی ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھانےوالے پاکستانیوں کے لیے مفت پاسپورٹ توسیع کا اعلان

علاوہ ازیں،  اگر یہ لوگ پھر بھی جاب حاصل کرنے میں ناکام ہو جاتے ہیں تو ان کو ملک چھوڑنا ہو گا۔ اس کا اعلان دبئی حکومت کے خارجہ امور کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل حلف ال گئیت نے کیا۔ انہوں نے دبئی میں ال اویرامیگریشن سنٹر کا دورہ کیا اور وہاں اسکیم سے فائدہ اٹھانے والے خواہئش مند حضرات کے لیے لگائے گے کیمپ کو دیکھا۔ اس کیمپ میں 3000لوگوں کے رہنے کی گنجائش ہے۔

یہ بھی پڑھیں:دبئی نے نئے ویزہ قوانین متعارف کروا دیے

یادد رہے کہ یکم اگست سے شروع دبئی میں مقیم غیر ملکی لوگوں کے لیے اسکیم متعارف کروائی گئی ہے جس کی مدت 3 ماہ ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں