میرا جتنا وقت اس عہدے پر ہے دیانت دار عہدے داروں کے ساتھ گزاروں گا:چیف جسٹس پاکستان

03:56 PM, 4 Aug, 2018

ملتان:چیف جسٹس پاکستان نے کہا ہے کہ میرا جتنا وقت اس عہدے پر ہے دیانت دار عہدے داروں کے ساتھ گزاروں گا،رازق خدا تعالی کی ذات ہے، محنت رنگ لائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:انتخابی مہم کے دوران نازیبا زبان کے استعمال پر پرویز خٹک کی قوم سے معافی

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے ڈسٹرکٹ بار کے وکلاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ استقبال کرنے پر ملتان بار کا شکریہ ادا کرتا ہوں، میں نے کوئی احسان نہیں کیا بلکہ فرض ادا کیا ہے، اس وقت مداخلت کی جب یہاں بے چینی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:مولانا فضل الرحمٰن کو دل کی تکلیف، سٹی انجیو کی گئی

جسٹس ثاقب نثار نے مزید کہا کہ رازق خدا تعالی کی ذات ہے، محنت رنگ لائے گی،میں نے وکلاء کو اپنا آپ دے دیا ہے،وکلاءصبر سے کام لیں، ان کو بہت کچھ ملے گا، وکالت سخت پیشہ ہے اس میں محنت سے کام لیں جبکہ میرا جتنا وقت اس عہدے پر ہے دیانت دار عہدے داروں کے ساتھ گزاروں گا۔

یہ بھی پڑھیں:منی لانڈرنگ کیس، جے آئی ٹی کو تحقیقاتی ٹیم نے شواہد پیش کر دیئے

قبل ازیں چیف جسٹس ثاقب نثار کا چلاس میں سکولوں کی آتشزدگی پر ازخود نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری داخلہ اور سیکرٹری وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان سے48 گھنٹے میں واقعہ کی رپورٹ طلب کی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں