ممبئی: بالی وڈ اداکار جان ابراہم نے کہا ہے کہ بھارت عورتوں اور جانوروں کے لیے محفوظ نہیں ۔
یہ بھی پڑھیں:انتخابی مہم کے دوران نازیبا زبان کے استعمال پر پرویز خٹک کی قوم سے معافی
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جان ابراہم نئی فلم”ستیہ مے و جے تے“ میں جلوہ گرہوں گے۔اپنے ایک انٹرویو میں جان ابراہم کا کہنا ہے کہ انھیں خوشی ہے کہ وہ مصروف ہیں اور وہ بھی بامقصد اور اچھی سکرپٹ والی فلم ”ستیہ مے و جے تے“ میں جو کہ کرپشن اور عورتوں کے خلاف جرائم کے موضوع پر ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:مولانا فضل الرحمٰن کو دل کی تکلیف، سٹی انجیو کی گئی
جب ان سے پوچھا گیا کہ آج بھارت میں خواتین کے خلاف بڑھتے ہوئے جرائم پر انکا کیا کہنا ہے تو انہوں نے بغیر جھجک کہا کہ وہ خود ایک اقلیتی فرقے سے تعلق رکھتے ہیں تاہم خود کو پہلے بھارتی سمجھتے ہیں اور اپنے ملک کی خامیوں پر پردہ ڈالنے کے بجائے مسائل کو اجاگر کر کے ان کے حل کی بات کرنا چاہیں گے۔جان کا کہنا تھا کہ وہ یہ بات کھلے عام کہہ سکتے ہیں کہ بھارت عورتوں اور جانوروں کے لیے محفوظ نہیں ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں