لاہور:عام انتخابات 2018 ءکے حوالے سے فری اینڈ فئیر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے مسترد ووٹوں کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق فافن کی رپورٹ میں کہا گیا کہ عام انتخابات 2018 میں 16 لاکھ 78 ہزار سے زائد ووٹ مسترد ہوئے جو قومی و صوبائی اسمبلی کے 169 حلقوں میں مسترد شدہ ووٹ جیت کے مارجن سے زیادہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:انتخابی مہم کے دوران نازیبا زبان کے استعمال پر پرویز خٹک کی قوم سے معافی
عام انتخابات 2018 میں خیبرپختونخوا اور فاٹا میں مسترد شدہ ووٹوں کی تعداد 2 لاکھ 48 ہزار 941 ہے جو 2013 میں ایک لاکھ 90 ہزار سے زائد تھی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ قومی اسمبلی کے 49 حلقوں میں مسترد ووٹ جیت کے مارجن سے زیادہ ہیں جب کہ صوبائی اسمبلیوں کے 120 حلقوں میں مسترد ووٹ جیت کے مارجن سے زیادہ نکلے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:مولانا فضل الرحمٰن کو دل کی تکلیف، سٹی انجیو کی گئی
پنجاب میں اس بار مسترد شدہ ووٹوں کی تعداد 9 لاکھ 6 ہزار 952 ہے جو گزشتہ انتخابات میں ساڑھے 8 لاکھ سے زائد تھی۔رپورٹ کے مطابق اسلام آبادمیں عام انتخابات میں مسترد شدہ ووٹوں کی تعداد 4 ہزار 942 ہے جو 2013 میں 2 ہزار سے زائد تھی۔
یہ بھی پڑھیں:والدہ بتدریج بہتری کی جانب جا رہی ہیں، حسین نواز
سندھ میں اس بار مسترد شدہ ووٹوں کی تعداد 4 لاکھ 8 ہزار 613 ہے جو گزشتہ انتخابات میں پونے 4 لاکھ سے زائد تھی۔اس کے علاوہ بلوچستان میں عام انتخابات 2018 میں مسترد شدہ ووٹوں کی تعداد ایک لاکھ 8 ہزار سے زائد ہے جو گزشتہ انتخابات میں 77 ہزار سے زائد تھی۔
یہ بھی پڑھیں:منی لانڈرنگ کیس، جے آئی ٹی کو تحقیقاتی ٹیم نے شواہد پیش کر دیئے
فافن رپورٹ کے مطابق 2002 کے عام انتخابات میں مسترد ووٹوں کی تعداد 7 لاکھ 75 ہزار 720، 2008 میں 9 لاکھ 73 ہزار 694 اور 2013 کے انتخابات میں 15 لاکھ 2 ہزار 717 تھی جب کہ اس بار 16 لاکھ 78 ہزار سے زائد ووٹ مسترد ہوئے ہیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں