لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کی سزا کے خلاف درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کا بینچ تشکیل دے دیا گیا جو بدھ 8 اگست کو سماعت کرے گا۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے سزا کے خلاف درخواست کی سماعت کے لیے بنچ تشکیل دیا جس کے ارکان میں جسٹس شمس محمود مرزا، جسٹس محمد ساجد محمود سیٹھی اور جسٹس مجاہد مستقیم احمد شامل ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں: چیف جسٹس پاکستان نے دیامیر میں اسکول جلائے جانے کا نوٹس لے لیا
واضح رہے کہ درخواست گزار ایڈووکیٹ اے کے ڈوگر نے اپنی پٹیشن میں موقف اختیار کیا تھا کہ 3 بار وزیراعظم کے عہدے پر فائز رہنے والے نواز شریف کو نیب کے قانون کے تحت سزا دی گئی جو کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد ختم ہو چکا ہے۔
درخواست گزار کا کہنا تھا کہ نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو مردہ قانون کے تحت سزا غیر قانونی ہے لہذا اسے کالعدم قرار دیا جائے۔ لاہور ہائیکورٹ کا بینچ بدھ 8 اگست کو مذکورہ درخواست پر سماعت کرے گا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں