پروین رحمان قتل کیس، ملزم عمران عرف سواتی کی درخواست ضمانت مسترد

11:23 AM, 4 Aug, 2018

کراچی : انسداد دہشتگردی عدالت نے اورنگی پائلٹ پروجیکٹ ڈائریکٹر پروین رحمان قتل کیس میں ملزم عمران عرف سواتی کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

تفصیلات کے مطابق اورنگی پائلٹ پروجیکٹ ڈائریکٹرپروین رحمان قتل کیس کی اے ٹی سی میں سماعت ہوئی،ملزم عمران عرف سواتی کو عدالت میں پیش کردیا ۔وکیل صلاح الدین پنہور نے عدالت کو بتایا کہ مقتولہ کے لواحقین سمیت مجھے خطرات ہیں،

عدالت نے پروین رحمان کے اہلخانہ کوسکیورٹی فراہم کرنے کاحکم دیاتھا،سپریم کورٹ کے حکم کی ابھی تک تعمیل نہیں ہوسکی۔صلاح الدین پہنورنے کہا کہ عدالت مفرورملزمان کواشتہاری قراردے چکی ہے ۔عدالت نے ملزم عمران سواتی کی درخواست ضمانت مستردکردی اورپروین رحمان قتل کیس کی سماعت 10 اگست تک ملتوی کردی۔

مزیدخبریں