ممبئی: بالی ووڈ کے ورسٹائل اداکار عرفان خان جوکہ کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں نے اپنی زندگی سے مایوسی کا اظہار کردیا ہے اور کہا کہ کبھی کبھی سوچتا ہوں لوگوں کو بتاؤں کہ میں اپنی بیماری سے کچھ ماہ میں مرسکتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں:انتخابی مہم کے دوران نازیبا زبان کے استعمال پر پرویز خٹک کی قوم سے معافی
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران سرطان کے عارضے سے جنگ لڑنے والے اداکار عرفان خان نے کہا کہ انسان کی زندگی کی کوئی ضمانت نہیں ہے، کبھی کبھی سوچتا ہوں کہ گلے میں چِپ لگا لوں اور لوگوں کو بتاؤں کہ مجھے یہ بیماری ہے اور میں کچھ وقت میں مر سکتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں:مولانا فضل الرحمٰن کو دل کی تکلیف، سٹی انجیو کی گئی
عرفان خان کا کہنا تھا کہ میری کیمو تھراپی کے چھ سیشن ہیں جس میں سے چار سیشن مکمل ہوچکے ہیں جبکہ چھٹا سیشن مکمل ہونے کے بعد اس کا نتیجہ دیکھیں گے کہ یہ مجھ سے متعلق کیا فیصلہ کرتا ہے۔اس سے قبل عرفان خان نے مداحوں کے نام کھلا خط لکھا تھا جس میں اپنی بیماری اور خوف کا ذکر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ابھی نہیں اتنی جلدی سفر ختم نہیں ہوسکتا۔
یہ بھی پڑھیں:والدہ بتدریج بہتری کی جانب جا رہی ہیں، حسین نواز
خیال رہے کہ ورسٹائل اداکارعرفان خان نے 16 مارچ کو مداحوں کو باخبر کیا تھا کہ ان میں نیورو اینڈوکرائن ٹیومر نامی مرض ( دماغ کے کینسر) کی تشخیص ہوئی ہے اوروہ ان دنوں علاج کیلئے لندن میں موجود ہیں اور کینسر سے جنگ لڑرہے ہیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں