کامیاب امیدواروں کیلئے گوشوارے جمع کرانے کا آج آخری دن

 کامیاب امیدواروں کیلئے گوشوارے جمع کرانے کا آج آخری دن
کیپشن: جو امیدوار اخراجات کے گوشوارے جمع نہیں کرائیں گے ان کی کامیابی کا سرکاری اعلامیہ جاری نہیں کیا جائے گا۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: عام انتخابات میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کے لیے اخراجات کے گوشوارے جمع کرانے کا آج آخری دن ہے۔ ذرائع کے مطابق کامیاب امیدوار انتخابات میں اخراجات کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرانے کے پابند ہیں۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ جو امیدوار اخراجات کے گوشوارے جمع نہیں کرائیں گے ان کی کامیابی کا سرکاری اعلامیہ جاری نہیں کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: مولانا فضل الرحمٰن کو دل کی تکلیف، سٹی انجیو کی گئی


واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے انتخابات سے پہلے امیدواروں کو اخراجات کے لیے الگ بینک اکاؤنٹ کھولنے کی ہدایت کی تھی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں