بیجنگ: چین کے صدر شی جن پنگ نے فوج میں کلین اپ کا اعلان کرتے ہوئے فوجی افسران کو اپنی کاروباری سرگرمیاں ترک کر کے پیشہ ورانہ ذمے داریوں پر توجہ دینے کا حکم دے دیا۔
چین کی سرکاری خبرایجنسی کے مطابق صدر شی جن پنگ نے فوجی افسران کو حکم دیا ہے کہ وہ اپنے نجی کاروبار رواں سال کے آخر تک مکمل بند کریں۔ رئیل اسٹیٹ پروجیکٹ، اسکول، پبلشنگ سروسز اور کئی کرائے کے کارروبار چلانے کے بجائے افسران جنگی تیاریوں پر توجہ دیں جو ان کی بنیادی ذمے داری ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: افغانستان جامع مسجد میں خودکش دھماکے ، 20 افراد جاں بحق اور 12 زخمی
چینی میڈیا کے مطابق صدر شی کے نئے احکامات فوج میں کرپشن ختم کرنے کی مہم کا حصہ ہے جس کا آغاز 3 سال پہلے ہوا تھا۔ چینی صدر فوج کو عالمی معیار کی لڑاکا فورس بنانا چاہتے ہیں۔
چینی فوج نے 70 کی دہائی میں فنڈز کی قلت کے باعث کمرشل سرگرمیاں شروع کی تھیں۔ 1998 میں چند ایک کے سوا زیادہ تر کمرشل سرگرمیوں پر پابندی لگائی گئی تھی۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں