سندھ میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر بغیر اجازت کھالیں جمع کرنے پر پابندی عائد

08:19 AM, 4 Aug, 2018

کراچی: سندھ میں عید الاضحیٰ کے موقع پر بغیر اجازت قربانی کے جانوروں کی کھالیں جمع کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی۔محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کوئی بھی سیاسی و مذہبی جماعت قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے لیے بغیر اجازت کیمپ نہیں لگا سکتی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق عیدالاضحیٰ کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی کھالیں جمع کرنے کے لیے سیاسی، مذہبی جماعتوں اور فلاحی اداروں کو کمشنر اور ڈپٹی کمشنر سے اجازت لینا ہو گی۔

 مزید پڑھیں: والدہ بتدریج بہتری کی جانب جا رہی ہیں، حسین نواز


حکومت سندھ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بغیر اجازت کھالیں جمع کرنے پر دفعہ 144 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں