مسلم لیگ ن کے مشتعل کارکنوں کا لال حویلی پر مبینہ حملہ

11:06 PM, 4 Aug, 2017

راولپنڈی: ن لیگ کے غنڈے کارکن لال حویلی کے باہرڈنڈے لے کر آئے اور میرے ملازمین کو للکارا،اس وقت لال حویلی میں دو کارکن تھے جو بڑی مشکل سے جان بچا کر بھا گ گیا نون لیگ اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے مسلم لیگ(ن) کے300کے قریب کارکنوں نے لال حویلی پر دھاوا بول دیا، لیگی کارکنوں نے میرے گھر پر پتھرا ؤکیا اور اسلحہ لہرایا میں اس وقت لال حویلی کے اندر موجود تھا پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر حالات پر قابو پایا۔ لیگی کارکنان کی جانب سے دن دیہاڑے اسلحہ لہراتے رہے اورمیرے گھر پر پتھرا ؤکرتے رہے میں اس وقت گھر کے اندر موجود تھا ، پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جس کے بعد لیگی کارکنان وہاں سے نو دو گیارہ ہوگئے۔

دوسری جانب عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے لال حویلی پر حملے کی درخواست تھانہ وارث خان میں جمع کرادی متن میں کہا گیا نواز شریف کے غنڈوں کی جانب سے مسلسل دھمکیاں مل رہی ہیں۔کچھ ہوا تو ذمہ دار شریف برداران اور عابدشیر علی ہوں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں
 

مزیدخبریں