بنارس میں ”شاہ رخ خان “ پان کی فروخت

ممبئی: بھارت کے مشہور شہر بنارس میں پان شاپ کے مالک نے اپنے پان کا نام ’شاہ رخ خان‘ رکھ دیا۔ہندوستانی میڈیا رپورٹس کے مطابق تمبولم پان شاپ کے مالک ستیش کمار نے اپنے ایک پان کا نام بالی ووڈکنگ شاہ رخ خان کے نام پر رکھ دیاجبکہ اس پان کی قیمت 35 روپے رکھی گئی ہے۔

10:39 PM, 4 Aug, 2017

انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ شاہ رخ خان اپنی فلم ’جب ہیری میٹ سیجل‘ کی تشہیر کے لیے بنارس پہنچے جہاں انہوں نے اپنی ساتھی اداکارہ انوشکا شرما کے ساتھ ان کی دکان سے پان کھایا۔اس دن کے بعد سے ستیش نے اپنی دکان پر موجود ’میٹھے پان‘ کا نام ’شاہ رخ پان‘ رکھ دیا۔
خیال رہے کہ ’جب ہیری میٹ سیجل‘ کی ٹیم نے بنارس جانے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بازاروں کا رخ کیا تھا، جہاں انوشکا شرما اور شاہ رخ خان نے ایک دوسرے کو بنارسی پان کھلایا تھا۔

مزیدخبریں