کوک سٹوڈیو : قومی ترانے کی ویڈیو ریلیز کر دی گئی

لاہور: کوک سٹوڈیو نے قومی ترانے کے ساتھ سیزن 10 کا آغاز کر دیا جس کی ویڈیو جاری کردی گئی ۔

10:11 PM, 4 Aug, 2017

لاہور: کوک سٹوڈیو نے قومی ترانے کے ساتھ سیزن 10 کا آغاز کر دیا جس کی ویڈیو جاری کردی گئی ۔
کوک اسٹوڈیو کی جانب سے ریلیز کیے قومی ترانے کے اس انداز کو آزادی پاکستان کی 70 ویں سالگرہ کے موقع کی مناسبت سے تیار کیا گیا۔اس ترانے کی پروڈکشن اسٹرنگز بینڈ نے کی جس کو پاکستان کے 40 نامور گلوکاروں نے ایک ساتھ مل کر نہایت شاندار انداز میں پڑھا۔
خیال رہے کہ گزشتہ 3 سیزنز سے کوک اسٹوڈیو شائقین کے لیے پاکستانی تغموں کے ایسے انداز سامنے لارہا ہے جنہیں مداحوں کی بےحد داد موصول ہوتی ا?رہی ہے۔کوک اسٹوڈیو سیزن 10 رواں ماہ 11 تاریخ سے شروع ہوگا۔

مزیدخبریں