لندن: برطانوی باکسر عامر خان کی جانب سے باکسر اینتھونی جوشوا کی وجہ سے اپنی اہلیہ فریال مخدوم کو طلاق دینے کے اعلان کے بعد باکسر اینتھونی جوشوا بھی میدان میں آ گئے ہیں اور کہاہے کہ’ میں وہ شخص نہیں ہوں‘۔
تفصیلات کے مطابق اینتھونی جوشوا نے ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا ہے کہ ”مجھے امید ہے کہ تم دونوں آپس میں یہ معاملہ ٹھیک کر لو گے یا پھر یہ ہیکنگ بھی ہو سکتی ہے کیونکہ ہمارے درمیان کبھی ملاقات بھی نہیں ہوئی“ ۔انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ’ایک اور بات یہ کہ میں اپنی بھاری جسامت والی خاتون کو بے حد پسند کرتا ہوں ۔ ساتھ میں انہو ں نے یہ ٹیک بھی لگایا کہ ’میں وہ شخص نہیں ہوں ‘۔
Bantz aside, I hope you guys can resolve your situation or this is a hack as we have never even met! Plus I like my women BBW #ItWasntMe
— Anthony Joshua (@anthonyfjoshua) August 4, 2017
واضح رہے کہ باکسر عامر خان نے فریال مخدوم کو طلاق دینے کا اعلان کیا تھا اور ساتھ یہ بھی کہا تھا کہ فریال کافی عرصہ سے کسی اور شخص کے ساتھ رہنا چاہتی تھیں ،انہوں نے کہا ہم نے باہمی رضامندی سے علیحدگی کافیصلہ کر لیاہے ۔