ورلڈ کپ سے قبل کاؤنٹی سیزن کھیلوں گا،رومان رئیس

کراچی : رواں سال آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں قومی کرکٹر وہاب ریاض کی جگہ لینے والے کرکٹر رومان رئیس کا کہنا ہے کہ چیمپیئنز ٹرافی ہمارے اکاو¿نٹ میں جمع ہوچکی ہے اب نظریں مستقبل پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اچانک چیمپیئنز ٹرافی کی ٹیم میں شامل ہونا ان کے لئے یادگار بن گیا۔

09:27 PM, 4 Aug, 2017

کراچی : رواں سال آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں قومی کرکٹر وہاب ریاض کی جگہ لینے والے کرکٹر رومان رئیس کا کہنا ہے کہ چیمپیئنز ٹرافی ہمارے اکاونٹ میں جمع ہوچکی ہے اب نظریں مستقبل پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اچانک چیمپیئنز ٹرافی کی ٹیم میں شامل ہونا ان کے لئے یادگار بن گیا۔
رومان رئیس نے فلاحی ادارے کے دورے کے دوران سکول میں شجرکاری مہم میں حصہ لیا اور بچوں کے ساتھ گھل مل گئے۔ رومان رئیس نے اسکول کے مختلف شعبوں کے دورے کے علاوہ کرکٹ بھی کھیلی۔ نوجوان کرکٹر نے کہا کہ ڈرہم کاو¿نٹی سے بات چیت جاری ہے۔ اگلے سال کا کاو¿نٹی سیزن کھیلوں گا جو ورلڈ کپ 2019 سے قبل ان کے لئے سازگار ثابت ہوگا۔بائیں ہاتھ کے گیند باز نے کہا کہ ہائی پرفارمنس کیمپ میں بھرپور ٹریننگ کی ہے جہاں کوچ مکی آرتھر نے کھلاڑیوں کو ماضی بھول کر مستقبل پر نظر رکھنے کا کہا ہے۔

مزیدخبریں