رواں سال دوسرا چاند گرہن 7 اگست کو ہوگا، پاکستان میں جزوی طور پر نظر آئے گا

08:44 PM, 4 Aug, 2017

نیوویب ڈیسک

پاکپتن: رواں سال کادوسرا چاند گرہن 7 اگست سوموار کوہو گاجوپاکستان کے علاوہ مغربی ایشیا کے ممالک آسڑیلیا، انٹارکٹکا، افریقہ اور  یورپ میں دیکھا جا سکے گا۔ یہ چاند گرہن پاکستان میں جزوی طور پر نظر آئے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سال 2017 کا دوسرا چاند گرہن 7 اگست کی رات پاکستانی وقت کے مطابق 8 بج کر 50منٹ پر شروع ہو گا اور 11بج کر 20 منٹ پر اپنے عروج پر ہوگا اور چاند گرہن ایک بج کر 51منٹ پر ختم ہو جائے گا۔

یا د رہے کہ اس سے قبل 11فروری کو پہلا چاند گرہن ہوا تھا۔

مزیدخبریں