سپریم کورٹ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور انکی کابینہ کو غیر آئینی قرار دے: میاں محمودالرشید

07:19 PM, 4 Aug, 2017

نیوویب ڈیسک

لاہور :  تحریک انصاف نے وزیراعظم شاہد حاقان عباسی اور انکی کابینہ کو غیر آئینی و قانونی قرار دیتے ہوئے سپریم کورٹ سے تقرری کو کالعدم قرار دینے کا مطالبہ کر دیا.

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز   پنجاب اسمبلی میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف میاں محمودالرشید نے کہا   کہ شاہد خاقان عباسی اور   انکی کابینہ کو   تاحیات نا اہل شخص نے نامزد   کیا، نواز شریف کو سپریم کورٹ کا  لارجر بنچ صادق اور امین نہ ہونے پر نا اہل قرار دے چکا ہے، عدالتی فیصلے کے بعد نواز شریف کسی سیاسی جماعت کے کارکن نہیں رہ سکتے تو وہ کسی جماعت کی صدارت کر کے ملک کے آئینی عہدے کیلئے کسی کو کیسے نامزد کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شریف خاندان نے ملک کو اپنی جاگیر اور عوام کو اپنی رعایا سمجھ رکھا ہے، ملک میں عملی طور پر سول آمریت رائج ہے،  پیر کو الیکشن کمیشن میں نواز شریف کو ن لیگ کی صدارت سے ہٹانے کیلئے درخواست دائر کریں گے۔

اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ شاہد خاقان عباسی نے بطور وزیر پٹرولیم اختیارات کا ناجائز استعمال کیا، انہوں نے قطری کمپنیوں کوایل این جی گیس کے ٹھیکوں میں اربوں کی کرپشن کی، شاہد خاقان عباسی اور سابق چیئرمین احتساب بیورو سیف الرحمان نے ملی بھگت سے نیب انکوائری بند کروائی۔

انہوں نے سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا کہ ایل این جی ٹھیکوں کی اپنی نگرانی میں تحقیقات کرائی جائیں ۔

مزیدخبریں