ممبئی: معروف بالی ووڈ اداکار سدھارتھ ملہوترا نے ساتھی اداکارہ کترینہ کیف کو سب کے دل کی دھڑکن قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق سدھارتھ ملہوترا ان دنوں اپنی آنے والی نئی فلم ”جینٹل مین“ کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں۔ ان کی اس فلم کا ایک گانا ”چندرالےکھا“ ہے جس کی تشہیر کرتے ہوئے انہوں نے اس گانے کے بول میں کترینہ کا نام لے کر انسٹا گرام پر ایک پوسٹ کی۔اپنی پوسٹ میں سدھارتھ ملہوترا نے کہا کہ کترینہ کیف ہر ایک کی دل کی دھڑکن روک دیتی ہیں۔
سدھارتھ کی پوسٹ نے کترینہ کیف کو بے حد متاثر کیا اور ان کو پوسٹ کا جواب بڑی گرم جوشی سے دیا۔کترینہ نے سدھارتھ اور خود کی ایک تصویر لگائی اور کہا کہ یہ گانا ”او کترینہ کیف جب جب تجھ کو دیکھا آئے ایسی فیلنگز فرسٹ ٹائم تجھ کو دیکھا“ سنتے ہی ان کے لبوں پر مسکراہٹ بکھر گئی۔
واضح رہے کے سدھارتھ اور کترینہ فلم ”بار بار دیکھو“ میں ساتھ جلوہ گر ہوئے تھے جس میں ان کا گانا ”کالا چشمہ“ نے خوب پزیرائی حاصل کی اور تب سے ہی ان کی دوستی کے کافی چرچے مشہور ہیں۔
کترینہ کیف سب کے دل کی دھڑکن روک دیتی ہیں، سدھارتھ ملہوتررا
ممبئی: معروف بالی ووڈ اداکار سدھارتھ ملہوترا نے ساتھی اداکارہ کترینہ کیف کو سب کے دل کی دھڑکن قرار دے دیا۔
06:10 PM, 4 Aug, 2017