پورٹ قاسم نے جولائی 2017ء میں 5 9 ارب روپے سے زائد مالیت کی کسٹمز ڈیوٹی وصول کی

04:57 PM, 4 Aug, 2017

نیوویب ڈیسک

کراچی: ماڈل کسمٹز کلکٹریٹ پورٹ قاسم نے مالی سال 2017-18ء کے پہلے ماہ جولائی میں 5 9 ارب روپے سے زائد مالیت کی کسٹمز ڈیوٹی وصول کی۔

پاکستان کسٹم کی رپورٹ کے مطابق پورٹ قاسم کلکٹریٹ نے مالی سال 2017-18ء کے پہلے ماہ جولائی میں مجموئی طور پر 36 ارب 19 کروڑ 66 لاکھ 40ہزار روپے مالیت کے ڈیوٹی و ٹیکسیز وصول کیے جس میں کسمٹز ڈیوٹی کی مدمیں 9 ارب 84 کروڑ 90 لاکھ 10 ہزارروپے  اور سیلز ٹیکس کی مد میں 21 ارب 37 کروڑ51 لاکھ 80 ہزار روپے وصول کیے۔

انکم ٹیکس کی مدمیں 4ارب 63 کروڑ 83 لاکھ 90ہزار روپے اور ٖفیڈرل ایکسائز کی ڈیوٹی کی مدمیں 27کروڑ 20 لاکھ وصول کیے۔

مزیدخبریں