عائشہ گلالئی کو قتل کرا کے عمران خان کے کھاتے میں ڈالا جا سکتا ہے، جمشید دستی

03:18 PM, 4 Aug, 2017

اسلام آباد: پارلیمنٹ کے باہر جمشید دستی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وہ عائشہ گلالئی کے الزامات کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔ عائشہ گلالئی نے خواتین کی توہین کی ہے ہم خواتین کو شانہ بشانہ رکھنے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

جمشید دستی نے الزام لگایا کہ عائشہ گلالئی کے پیچھے مسلم لیگ نے کے رہنما امیر مقام ہیں۔ انہوں نے عائشہ گلالئی کو دوسری قندیل بلوچ قرار دیتے ہوئے کہا اس سے کام لے کر اسے راستے سے ہٹایا جا سکتا ہے۔ عائشہ گلالئی کو قتل کرا کر عمران خان کے کھاتے میں ڈالا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: عائشہ گلالئی کی بہن پر تنقید نہ کی جائے، عمران خان کی کارکنوں کو ہدایت

جمشید دستی کا کہنا تھا کہ عمران خان کی کرپشن کے خلاف جدوجہد قابل تحسین ہے۔ لٹیروں کی ایک اور کابینہ بن گئی ہے۔ انہوں نے کہا دانیال عزیز بے چارہ پھر پرانی تنخواہ پر کام کرے گا اور نواز شریف کی نوکری کا اسے کوئی فائدہ نہیں ہوا۔

یاد رہے گزشتہ دنوں عائشہ گلالئی نے تحریک انصاف کو خیر باد کہہ دیا تھا اور پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزامات لگائے تھے کہ عمران خان نازیبا ٹیکسٹ پیغامات بھیجتے ہیں انکے ٹولوں کی وجہ سے خواتین کی عزت محفوظ نہیں۔

پی ٹی آئی میں غیر اخلاقی حرکات اور باریاں لینے پر ٹکٹیں جاری کی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا ملک میں مغربی کلچر کو فروغ دینے والے خان کو پختون قوم کبھی معاف نہیں کرے گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں