ٹیکنالوجی گلوکار کی آواز میں جان ڈال سکتی ہے مگر ٹیلنٹ نہیں: آشا بھوسلے

02:48 PM, 4 Aug, 2017

ممبئی: لیجنڈری گلوکارہ آشا بھوسلے کے مطابق ٹیکنالوجی کسی گلوکار کی آواز میں جان نہیں ڈال سکتی۔ ٹیکنالوجی کے ساتھ کام کرنا اور اسے سیکھنا متاثر کن ہے لیکن یہ کبھی نہیں بھولنا چاہیے کہ یہ اصل ٹیلنٹ کی جگہ نہیں لے سکتی۔ آشا بھوسلے کے مطابق مجھے پرانے زمانے کا کہہ لیں لیکن میرا ماننا یہی ہے کہ ٹیکنالوجی آواز میں جان نہیں ڈال سکتی۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ گانے طویل ہونے کے بجائے اب ٹیکنالوجی کی وجہ سے مختصر ہو گئے۔ گلوکارہ نے کہا آج کل بچے اپنا زیادہ تر وقت فونز استعمال کرتے ہیں میں سوچتی ہوں کیوں نہ ان فونز کو کسی بہتر کام کے لیے استعمال کریں۔ آئی فون میں ڈیجیٹل تمپورا اور تبلا موجود ہوتا ہے اس پر پریکٹس کیا کریں۔

آشا بھوسلے نے کہا کہ ایک گلوکار بننے کے لیے ٹھہراو بے حد ضروری ہے اور پریکٹس کرنے سے ہی انسان پرفیکٹ بنتا ہے۔ اب وقت بہت بدل چکا ہے آج کل ٹیکنالوجی کی مدد سے گانے میں گایا گیا ایک غلط الفاظ بغیر پورا گانا دوبارہ گائے تبدیل کیا جا سکتا ہے۔

یاد رہے آشا بھوسلے کا شمار اپنے وقت کی کامیاب گلوکاروں میں کیا جاتا رہا ہے ان کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں موسٹ ریکارڈڈ آرٹسٹ ان میوزک انڈسٹری کے طور پر بھی شامل کیا گیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں