اسلام آباد: بارشوں کے بعد کپاس پر کیڑوں اور سنڈیوں کا حملے جاری ہیں ، پھٹی کی آمد میں بھی کمی آگئی ہے ، قیمت 6700 روپے من ہوگئی۔بارشوں کے باعث کپاس کی فصلوں کو نقصان ، روئی کی قیمت 150 روپے فی من بڑھ گئی ۔ حالیہ بارشوں کے باعث کپاس کی فصل پر کیڑوں اور سنڈیوں کے حملوں میں اضافے ہوگیا ہے جس کے سبب ایک طرف تو پھٹی کی آمد میں کمی آگئی ہے۔
دوسری جانب روئی کی قیمتوں میں بھی اضافے کا رجحان جاری ہے ۔کاٹن جنرز فورم کے چیئرمین احسان الحق کے مطابق پنجاب میں روئی کی قیمت 6 ہزار 700 روپے اور سندھ میں 6 ہزار 400 روپے فی من تک پہنچ چکی ہے ۔ زرعی ماہرین کے مطابق اگر بارشوں کا سلسلہ جاری رہا کپاس کی قیمت 7 ہزار کی سطح بھی عبور کرسکتی ہے۔