اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال نے عزیز پارٹی قیادت سے ناراضگی کی خبروں کی تردید کر دی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اینے ایک پیغام میں کہا میری ناراضگی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔
نواز شریف کا ساتھی ہوں اور دل سے انکے لئے کام کرتا ہوں اور کرتا رہوں گا۔ انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا قیادت جیسے کہے گی ویسا کروں گا۔
یاد رہے اس سے پہلے میڈیا میں خبریں گردش کر رہی تھیں کی دانیال عزیز نئی وفاقی کابینہ کا حصہ تو بنے لیکن انہیں وفاقی وزیر کی بجائے وزیر مملکت کا عہدہ دیا گیا جس پر وہ پارٹی قیادت سے ناراض تھے اور اس لئے ایوان صدر میں ہونیوالی آج نئی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب میں بھی شرکت نہیں کی تھی۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں