'دوسروں کی پگڑیاں اچھالنے والے کیخلاف اللہ کا نظام ضرور حرکت میں آتا ہے'

12:13 PM, 4 Aug, 2017

اسلام آباد: خواجہ سعد رفیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا امیر مقام کے ٹیلیفون کا افسانہ بنایا گیا اور محترمہ عائشہ گلالئی کو کسی نے مسلم لیگ (ن)میں شمولیت کی دعوت نہیں دی اور جو الزامات محترمہ نے عائد کیے ہیں کیا انکی تحقیقات ہونی چاہیئے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وعدے کے مطابق نواز شریف کو جو سزا دی گئی اس پر روح کے مطابق عمل کیا جبکہ کوئی تعطل اور کوئی انتشار پیدا نہیں ہونے دیا۔ اس بار بھی اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں دوبارہ حلف اٹھا کر پاکستان کی تعمیر و ترقی کا سفر جاری رکھیں گے کیونکہ 4 سال کام نہیں کرنے دیا گیا۔ گالیاں، الزام، دھرنے، سازشیں سب کچھ کیا گیا۔

انہوں نے کہا نواز شریف اور خاندان پر وہ الزام لگائے جس کے وہ مرتکب نہ تھے لیکن نواز شریف کو عوام کے دلوں سے نہیں نکالا جا سکتا اور مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی قیادت میں سفر جاری رکھے گی۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا ہم نہیں چاہتے کہ متنازع گفتگو کریں اور جو دوسروں کی پگڑیاں اچھالتا ہے اللہ کا نظام ضرور حرکت میں آتا ہے۔ اب عمران خان کے ساتھ ہو رہا ہے اس پر خوشی نہیں لیکن یہ مکافات عمل ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں