عائشہ گلالئی کی جان کو خطرہ ، سکیورٹی کے لیے سیکرٹری داخلہ کو خط لکھ دیا

12:06 PM, 4 Aug, 2017

اسلام آباد : پی ٹی آئی کی سابق رہنما عائشہ گلالئی نے سکیورٹی مانگ لی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سکیورٹی کے لیے عائشہ گلالئی نے سیکرٹری داخلہ کو خط لکھ دیا ۔ خط میں ان کا کہنا تھا کہ میری جان کو خطرہ ہے ۔

مجھے سوشل میڈیا پر تیزاب پھینکنے کی دھمکیاں بھی دی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ میری جان کو خطرے کے پیش نظر سکیورٹی فراہم کی جائے.واضح رہے کہ گلہ لئی کی پریس کانفرنس کے بعد پاکستانی سیاست کا ماحول کافی گرم ہو گیا ہے ۔

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنے پہلے ہی اجلاس میں شیخ رشید پر حملے اور عائشہ گلہ لئی کو ملنے والی دھمکیوں کے حوالے سے کہا ہے کہ "عائشہ گلالئی اور شیخ رشید کے معاملے پر پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے "۔اسکے علاوہ انہوں نے عائشہ گلہ لئی کی حفاظت کے لئے آئی جی اسلام آباد سیکیورٹی کے لئے ہدایات جاری کردیں

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

مزیدخبریں