کپل شر ما کا سنیل گروور کے لیے خاص پیغام

11:39 AM, 4 Aug, 2017

ممبئی: کپل شرما اور سنیل گروور کے درمیان سرد جنگ کی خبریں گزشتہ کچھ عرصے سے منظرعام پر تھیں۔آپسی  اختلافات شدید ہونے کی وجہ سے  شو کے اہم ممبر  سنیل گروور نے "داکپل شر ما شو" چھوڑ دیا تھا۔
تاہم اس کے باجود کپل شرما نے بڑے پن کا مظاہرہ اور  مثبت قدام  اٹھاتے ہوئے  سنیل گروور کی سالگرہ پر  محبت بھرا  پیغام بھیجا۔ انہوں نے سما جی رابطوں  کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا ہے کہ  "  سنیل گروور پا جی بہت بہت سالگرہ مبارک ہو،آپ پر رب کی رحمت ہو اور دنیا کی ہر خوشی آپ کو ملے۔بہت بہت پیار "،
یاد رہے کہ کپل شرما نے سنیل گروور کے ساتھ بد سلوکی کی تھی جس کے بعد  دونوں کے درمیان اختلافات بڑ ھتے گئےاور سنیل گروور  شو کو خیر باد کہنے پر مجبور ہوگئے تھے۔

تاہم ابھی تک اس ٹویٹ کے جواب میں سنیل گروور کی طرف سے کوئی بھی جواب یا بیان  سننے میں نہیں آیا ۔

مزیدخبریں