ممبئی:مشہور اداکارہ اور ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان کی 50 ویں سالگرہ کا بہت اچھا آغاز کرتے ہو ئے ان کو سالگرہ کا پیغام بھیجا۔
انہوں نے سماجی پیغام کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ارباز خا ن کی مزاحیہ وڈیو شئیر کی جس میں لکھا تھا "تر بوز کے لیے تر بوز۔" ملائکہ اروڑا نے اپنے پیغا م میں مزید یہ بھی کہا "دنیا کیا سوچتی ہے اس سے ان کو کوئی فرق نہیں پڑتا حالات مشکل ہو یا آسان وہ ہر حالات میں اپنے سابق شوہر کا ساتھ دیں گی۔"
ملائکہ اور اربا ز نے 18 سا ل ساتھ ساتھ زندگی گزارنے کے بعد اپنے راستے الگ کر لیے تھےاور دونوں اداکاروں کے درمیان طلاق کی خبر نے سب کو چونکا دیا تھالیکن طلاق کے باوجو د دونوں اداکار بہت سی تقریبات میں اکھٹے دکھائی دیتے ہیں۔
واضح رہے کہ ملائکہ نے طلاق کی وجہ ارباز خان کی نا کا می کو دیا تھا کہ ان کو ارباز کا کیرئیر روشن نظر نہیں آتا تھا اورا انہوں نے مزید یہ کہا تھا کہ سلمان خان ان کے پہناوے پر ان کو تنقید بھی کرتے ہیں۔