بلوچستان میں آزادی تقریبات میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام

10:07 AM, 4 Aug, 2017

راولپنڈی: بلوچستان میں جشن آزادی کی تقریبات کے موقع پر دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی نے خفیہ اطلاع پر ژوب کے علاقے کچھ مینہ میں آپریشن کیا جہاں سے بڑی مقدار میں آئی ای ڈیز اور بارودی مواد برآمد کر لیا گیا۔

ایف سی نے دہشتگردوں کے سہولت کار کو بھی گرفتار کیا جس کی نشاندہی پر دہشتگردوں کا خفیہ ٹھکانہ تباہ کر دیا گیا۔ دوسری جانب وادی راجگال میں آپریشن خیبر فور منصوبہ کامیابی سے جاری ہے۔

سیکیورٹی فورسز نے وادی کا بڑا علاقہ دہشتگردوں سے کلیئر کرا لیا۔ کور کمانڈر پشاور نے آئی جی ایف سی کے ہمراہ آپریشن کی جگہ کا دورہ بھی کیا۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں