خراب بال کاٹنے پر شہری کا ایسا انوکھا انتقام ،جان کر سر پکڑ لیں گے

10:02 AM, 4 Aug, 2017

بالوں کی خراب کٹنگ تو ہر انسان کی زندگی میں ایک ادھ بار تو ضرور ہوئی ہوگی مگر  کسی نے اس کا بدلہ حجام سے نہیں لیا ہو گا ۔ 

تاہم چین میں ایک شہری کے خراب  بال کاٹنے پر ایسا بدلہ لیا کہ اس کی مثال اس سے پہلے کبھی نہیں سنی ہو گی ۔ 

چین کےصوبے شانڈونگ کے شہر دیژوو  میں ایک شخص نے حجام سے بال کٹوائے لیکن ہیئر سٹائل اسے بالکل پسند نہ آیا۔ اس پر اس شخص نے حجام سے بدلہ لینے کے لیے حجام کی دوکان کے دروازے کے سامنے ہر روز انسانی فضلہ سے بھرے بیگ پھینکنے شروع کردئیے۔

چند دن تک تو حجام اس حرکت کو برداشت کرتا رہا لیکن پھر اس نے پولیس میں رپورٹ کر دی۔ پولیس نے نگرانی کےکیمروں کی فوٹیج دیکھی تو فوراً ہی ناخوش گاہک کو گرفتار کر لیا۔ اس شخص کو 9 دن پولیس کی تحویل میں رہنا پڑے گا اور اس کے علاوہ 500 یوان جرمانہ ادا بھی کرنا ہوگا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

مزیدخبریں