بہترین ایکشن ہیرو اور ڈانسر کے ایوارڈ ٹائیگر شروف کے نام

12:16 AM, 4 Aug, 2017

ممبئی: بالی ووڈ اداکار ٹائیگر شروف نے زی انٹرٹنیمنٹ ایوارڈ میں بہترین ڈانسر اور ایکشن ہیرو کے  ایوارڈ اپنے نام کر لیے ۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق معروف اداکار جیکی شروف کے بیٹے ٹائیگر شروف نے ڈانس اور ایکشن کی صلاحیتوں کی بدولت فلم انڈسٹری میں بڑی کامیابی حاصل کرلی، انہوں نے بگ زی انٹرٹینمنٹ ایوارڈ تقریب میں فلم ”اے فلائنگ جٹ“ کے گانے ”بیٹ پے بوٹے“ کیلئے بہترین ڈانسر اور فلم ”باغی“ کیلئے بہترین ایکشن ہیرو کا ایوارڈ جیت لیا۔
ٹائیگر کا کہنا ہے کہ اس کامیابی کا سہرا دونوں فلموں کی ٹیموں کے سر جاتا ہے، جس میں مجھے اپنی صلاحیتیں اجاگر کرنے کا موقع ملا اور مجھے خوشی ہے کہ شائقین کو میرا کام پسند آیا ہے۔ 

مزیدخبریں