راولپنڈی: چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس میں دہشت گردی کے مکمل خاتمے کا عزم ظاہر کیا گیا ہے۔ کانفرنس میں فیصلہ کیا گیا کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف ہر قیمت پر کارروائی کی جائے گی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، بلوچستان میں کسی بھی قسم کی دہشت گردی یا امن خراب کرنے کی کوشش کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ کور کمانڈرز نے ملکی امن و سلامتی کے لیے جانیں قربان کرنے والے اہلکاروں اور شہریوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی اہمیت پر زور دیا۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی اور ان کے حامیوں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے، اور ہر صورت میں ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔