لاہور:سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نواز شریف نے وزیراعظم شہباز شریف کو بجلی کے نرخوں میں ریکارڈ کمی پر مبارکباد دی اور کہا کہ اس اقدام سے عوام کو بڑی راحت ملے گی۔ نواز شریف نے اس بات پر زور دیا کہ وزیراعظم کی محنت سے ملک اقتصادی ترقی کی جانب گامزن ہے اور یہ فیصلہ برآمدات میں اضافہ کا باعث بنے گا۔
نواز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی معاشی پالیسیوں کا یہ نتیجہ ہے کہ مہنگائی میں کمی آئی ہے۔ انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ اس فیصلے سے ملک میں ترقی کے نئے دروازے کھلیں گے اور نوجوانوں کو روزگار کے مواقع ملیں گے۔