سوشل میڈیا پر اپنی زندگی کا صرف 30 فیصد حصہ شیئر کرتی ہوں؛ایمن خان

سوشل میڈیا پر اپنی زندگی کا صرف 30 فیصد حصہ شیئر کرتی ہوں؛ایمن خان

کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی مشہور اداکارہ ایمن خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنی زندگی کا صرف 30 فیصد حصہ دنیا کے سامنے پیش کرتی ہیں، باقی زندگی وہ اپنی نجی زندگی میں گزارتی ہیں۔ ایمن خان نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ انہیں خوش رہنا اور گھومنا پھرنا پسند ہے اور یہی لمحات وہ اپنے انسٹاگرام پر شیئر کرتی ہیں۔

ایمن خان نے سوشل میڈیا کے حوالے سے اپنی احتیاط کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ ماضی میں وہ بے ساختہ کچھ کہہ دیتی تھیں جو لوگوں کو تکلیف دے سکتا تھا، مگر اب انہوں نے اپنے الفاظ کے انتخاب میں احتیاط برتنا سیکھ لیا ہے۔