لندن کے میئر کا پولیسنگ کے لیے 1.16 بلین پاؤنڈز کی فنڈنگ کا اعلان

03:19 PM, 4 Apr, 2025

لندن: میئر لندن صادق خان نے دارالحکومت میں پولیسنگ کے نظام کو مستحکم کرنے کے لیے 1.16 بلین پاؤنڈز کی تاریخ ساز فنڈنگ کا اعلان کیا ہے۔ اس رقم سے 935 نیبرہڈ پولیس افسران کے عہدے محفوظ ہو گئے ہیں، جو پہلے کمی کے باعث خطرے میں تھے۔

صادق خان نے اس فنڈنگ کے ذریعے فرانزک یونٹس اور کتوں کے سپورٹ یونٹس میں کی جانے والی کٹوتیوں کو بھی کم کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس رقم کو پولیس افسران کی ضروریات، عملہ اور دیگر سازوسامان پر خرچ کیا جائے گا تاکہ پولیس اپنے فرائض بہتر طریقے سے انجام دے سکے۔

میئر نے اپنے دور میں سٹی ہال سے میٹ پولیس کو ملنے والی امداد کو دوگنا کرنے کی کامیابی کا بھی ذکر کیا۔

مزیدخبریں