اسلام آباد: 2025 کے لیے پاسپورٹ کی عالمی درجہ بندی میں پاکستان کا پاسپورٹ ایک بار پھر کمزور ترین ممالک میں شمار کیا گیا ہے۔ نئی فہرست کے مطابق پاکستان 32 پوائنٹس کے ساتھ 195ویں نمبر پر موجود ہے، جو دنیا کے کمزور ترین پاسپورٹس میں شامل ہے۔
پاسپورٹ کی رینکنگ مختلف عوامل پر مبنی ہوتی ہے، جن میں ویزا فری سفر، شہریوں پر ٹیکس، عوامی تاثرات، دوہری شہریت اور ذاتی آزادی شامل ہیں۔ اس فہرست کے مطابق آئرلینڈ دنیا کا سب سے طاقتور پاسپورٹ رکھنے والا ملک ہے، جہاں کے شہری 176 ممالک میں ویزا کے بغیر سفر کر سکتے ہیں۔
پاکستان کے بعد عراق، اریٹیریا، یمن اور افغانستان کمزور پاسپورٹس رکھنے والے ممالک ہیں، جن میں افغانستان کا پاسپورٹ 27 پوائنٹس کے ساتھ سب سے کمزور قرار دیا گیا ہے۔