غزہ : غزہ میں اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملے مسلسل جاری ہیں، جس کے نتیجے میں مزید 100 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔ عرب میڈیا کے مطابق، جمعرات کے روز اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم 112 افراد شہید ہوئے۔
غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ میں دار الارقم سکول پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت 33 فلسطینی پناہ گزین شہید ہوگئے۔ غزہ کی وزارت صحت کے مطابق، اسرائیل کے حملوں میں اب تک 50,523 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، جبکہ ایک لاکھ 14 ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے دار الارقم سکول پر حملے کی شدید مذمت کی ہے اور اسے جنگی جرم قرار دیا ہے۔ دوسری جانب، اسرائیل نے غزہ کے بڑے علاقے پر قبضہ کر کے رفح اور خان یونس کے علاقوں کو الگ کرتے ہوئے اسے "موراج کوریڈور" کا نام دے دیا ہے، جس سے علاقے کی تقسیم میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔