آئی ایم ایف نے امریکی ٹیرف کو عالمی معیشت کے لیے سنگین خطرہ قرار دے دیا

آئی ایم ایف نے امریکی ٹیرف کو عالمی معیشت کے لیے سنگین خطرہ قرار دے دیا

نیویارک : عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے سربراہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹیرف میں اضافے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سست شرح نمو کے دور میں امریکی ٹیرف عالمی معیشت کے لیے ایک بڑا خطرہ ہیں۔ آئی ایم ایف کے مطابق، امریکا کو اپنے تجارتی شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے اور ایسے اقدامات سے گریز کرنا چاہیے جو عالمی معیشت کو نقصان پہنچا سکتے ہوں۔

 کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنے نے امریکی ٹیرف کے جواب میں امریکا سے درآمد کی جانے والی گاڑیوں پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کی تجارتی جنگ عالمی معیشت کے لیے تباہ کن ثابت ہو سکتی ہے۔

فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے بھی صدر ٹرمپ کے ٹیرف کو تنقید کا نشانہ بنایا اور انہیں "ظالمانہ اور بے بنیاد" قرار دیا۔ میکرون نے کہا کہ ٹرمپ کے یہ فیصلے نہ صرف عالمی معیشت کے لیے بلکہ خود امریکی معیشت کے لیے بھی نقصان دہ ہیں۔

دنیا کے مختلف ممالک کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کے ٹیرف کے فیصلے عالمی تجارتی تعلقات کو شدید متاثر کر سکتے ہیں اور یہ عالمی معیشت کے استحکام کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔ عالمی برادری نے اس پر مشترکہ تشویش کا اظہار کیا ہے۔

مصنف کے بارے میں