اسلام آباد:آئی ایم ایف کے مطابق سٹینڈ بائی معاہدے کے تحت پاکستان کو کل رقم 3بلین ڈالر کی ادائیگی ہو گی۔آئی ایم ایف کی کمیونی کیشن ڈائریکٹر جولی کوزیک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 19مارچ کو آئی ایم ایف اور پاکستانی حکام کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ ہوا ،سٹینڈ بائی معاہدے کے تحت کل رقم 3بلین ڈالر کی ادائیگی ہو گی ۔
توقع ہے اس ماہ کے آخر میں بورڈمیٹنگ ہو گی ،پہلا جائزہ مکمل کے بعد سے پاکستان کی اقتصادی اور مالیاتی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔
دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف کاکہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ سٹینڈ بائے پروگرام کی تکمیل خوش آئند ہے، حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ آئندہ پروگرام کیلئے بھی بھرپور محنت کرے گی۔