گرینڈ الائنس کو حتمی شکل دے دی ، عید کے بعد ہم اپنی تحریک شروع کر رہے ہیں : عمر ایوب

10:55 PM, 4 Apr, 2024

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی:پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب  کاکہنا ہے کہ گرینڈ الائنس کو حتمی شکل دے دی ہے۔ عید کے بعد ہم اپنی تحریک شروع کر رہے ہیں ۔
پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب  نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  گرینڈ الائنس کو حتمی شکل دے دی ہے۔ عید کے بعد ہم اپنی تحریک شروع کر رہے ہیں ۔

انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کا پیغام ہے ہمارے چُرائے ہوئے مینڈیٹ کیلئے جدوجہد جاری رکھنی ہے، وہ عدلیہ کی آزادی کے ساتھ کھڑے ہیں۔

عمر ایوب کا کہنا تھا کہ امید رکھتے ہیں سپریم کورٹ فل بینچ بنا کر ججز کے خط کی تحقیقات کرے گی،ججز کو دھمکی آمیز خطوط پر بانی پی ٹی آئی نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

مزیدخبریں