تاجر دوست سکیم ، دکانداروں کو 30 اپریل تک رجسٹریشن کرانا لازمی 

08:16 PM, 4 Apr, 2024

نیوویب ڈیسک

کراچی :ایف بی آر کی طرف سے رجسٹریشن کی ڈیڈ لائن دیدی گئی ۔ تاجر دوست سکیم کے تحت تمام غیر رجسٹرڈ ہول سیلرز، ریٹیلرز ، ڈیلرز اور تمام دکانداروں کو 30 اپریل 2024  تک رجسٹریشن کرانا لازمی ہے۔

 ترجمان ایف بی آر کے مطابق پہلے سے رجسٹرڈ دکاندار کو تاجر دوست سکیم میں نئے سرے سے رجسٹریشن کی ضرورت نہیں  ہے۔

تاجر دوست سکیم تمام ریٹیلرز بشمول ٹیئر ون   ریٹیلرز کےلئے بھی ہے۔بجلی کے ماہانہ بلوں میں ادا کیاگیا انکم ٹیکس تاجر دوست سکیم میں ادائیگی کے وقت ایڈ جسٹ کیا جا سکتا ہے ۔

مزیدخبریں