عوامی مسائل کے حل کیلئے حکومت کی حمایت کا فیصلہ کیا، بلاول بھٹو

07:18 PM, 4 Apr, 2024

نیوویب ڈیسک

کراچی:پاکستان پیپلز پارٹی  کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے وفاقی حکومت کی حمایت کا فیصلہ کیا۔

بلاول بھٹو نے اپنے نانا، سابق وزیر اعظم اور بانی پیپلز پارٹی ذوالفقار بھٹو کی برسی کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے وفاقی حکومت کی حمایت کا فیصلہ کیا۔ 

ان کاکہنا تھا کہ حکومت کو وقت دیا گیا تو پاکستان کو معاشی بحران سے نکالا جائے گا۔ عدالتی نظام میں اصلاحات کی طرف آگے بڑھنا پڑے گا، صوبائی سطح پر کسان کارڈ متعارت کرائیں گے۔

قبل ازیں بلاول بھٹو اپنے نانا، سابق وزیر اعظم اور بانی پیپلز پارٹی ذوالفقار بھٹو کی برسی کے موقع پر گڑھی خدا بخش پہنچے جہاں انہوں نے اپنے نانا اور والدہ سمیت دیگر شہدا کے مزارات پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔

مزیدخبریں