اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کاکہنا ہے کہ فوکل پرسن سے متعلق یہ نان ایشوز ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے کہا کہ فوکل پرسن سےمتعلق یہ نان ایشوز ہیں۔فوکل پرسن کیا گورنر سٹیٹ بینک کا عہدہ ہے جو اتنا اہم ہے۔ میرے خلاف ایک سوچی سمجھی سازش ہورہی ہے۔
ان کاکہنا تھا کہ کور کمیٹی کا اجلاس ختم نہیں ہوتا اور یہ جھوٹ بول کر میڈیا پر خبر چلا دیتے ہیں۔ ان کاکہنا تھا کہ اب تک ایک جلسہ نہیں ہوسکا۔میرا تعلق جلسے ، جلوس اور احتجاج تک ہے،بانی پی ٹی آئی کا حکم ہوتا ہے وہ کرتا ہوں۔
ان کاکہنا تھا کہ چھوڑو یار سازشوں کویہ کوئی کشمیر کا مسئلہ نہیں ہے۔ سائفر کیس میں تاخیر سمجھ سے بالا تر ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ کوشش ہوگی کہ عید پر بانی پی ٹی آئی کارکنان سے ملیں۔ چھ ججز کا خط لمحہ فکریہ ہے۔