خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی نے 35فیصد زائد ٹیکس حاصل کرلیا

05:08 PM, 4 Apr, 2024

نیوویب ڈیسک

پشاور: خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی نے 35فیصد زائد ٹیکس حاصل کرلیا۔حکام کے مطابق حکومت کی جانب سے دیے گئے ہدف سے زیادہ محاصل اکٹھے کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی نے رواں سال کے پہلے 9ماہ میں 30اعشاریہ 3ارب روپے کے محاصل اکٹھے کر لئے جو گذشتہ مالی سال کے مقابلے میں 35فیصد زیادہ ہیں۔

سیلز ٹیکس آن سروسز کی مد میں مارچ کے مہینے تک 27اعشاریہ 6ارب روپے، انفرااسٹرکچر ڈویلپمنٹ سس کی مد میں اب تک 3اعشاریہ7ارب روپے اکٹھے کیے گئے۔رپورٹ کے مطابق پچھلے سال 12ماہ میں صرف 30اعشاریہ 3ارب روپے اکٹھے کیے گئے، ڈی جی کیپرا کے مطابق ادارے کو رواں مالی سال کے لیے 42ارب کا ہدف دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں