عید کے بعد ملک گیر تحریک چلائیں گے: اسد قیصر

04:29 PM, 4 Apr, 2024

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی : پی ٹی آئی رہنما اسدقیصر کا کہنا ہےکہ  عید کے بعد ملک گیر تحریک چلائیں گے۔راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے کہا کہ ہم عید کے بعد بھرپور تحریک چلائیں گے اور ہم اگلے اجلاس میں جلسوں کا شیڈول جاری کریں گے۔

ان کا کہنا تھا اس کا بنیادی مقصد آئین اورقانون کی بالا دستی، اس کے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا، جو ہمارے ججز پر ظلم ہوا، جو خط آیا تو کیا اس ملک میں قانون موجود ہے؟ یہ تو انہوں نے ملک کو بنانا ریپبلک بنادیا ہے، خیبرپختونخوا سے سنگین شکایات موصول ہورہی ہیں۔

 یہ ملک کے خلاف سازش ہے کہ اس صوبے کو نمائندگی سے محروم کیا جارہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے اپنے نظریے کے لیے جدوجہد جاری رکھنے کا پیغام دیا ہے۔

مزیدخبریں