کیلیفورنیا: فیس بک صارفین کے لیے خوشخبری ہےکہ بڑی تبدیلی متعارف کرادی گئی ہے۔میٹا نے ایک بار پھر فیس بک میں ایسی تبدیلی متعارف کرائی ہے جو ٹک ٹاک سے متاثر ہے۔
دنیا کے مقبول ترین سوشل میڈیا نیٹ ورک میں نئے ویڈیو پلیئر کو متعارف کرایا گیا ہے جس میں ہر طرح کے فارمیٹس اور دورانیے کی ویڈیوز کو ایک کر دیا گیا ہے۔یعنی طویل ویڈیوز، لائیو ویڈیوز اور ریلز (مختصر ویڈیوز) اب سے ایک ہی ویڈیو پلیئر میں دیکھی جاسکیں گی۔
اس اپ ڈیٹ ویڈیو پلیئر میں لینڈ سکیپ ویڈیوز بھی ٹک ٹاک جیسے فل سکرین موڈ پر اوپن ہوں گی جبکہ طویل ویڈیوز میں سلائیڈر بھی شامل ہوگا۔
ٹک ٹاک میں بھی فار یو پیج پر سکرول کرنے کے دوران لائیو، طویل اور مختصر ویڈیوز کو اسی طرح کے ویڈیو پلیئر پر دکھایا جاتا ہے۔میٹا کی جانب سے یہ نیا فیچر سب سے پہلے امریکہ اور کینیڈا میں آئی او ایس اور اینڈرائیڈ صارفین کے لیے متعارف کرایا جا رہا ہے۔