کراچی : سینئر اداکارہ صبا فیصل کا کہنا ہے کہ مجھے آنٹی لفظ بہت برا لگتا ہے، میں کسی کو آنٹی کہنے بھی نہیں دیتی اور بولتی بھی ہوں کہ مجھے آنٹی نہ بولیں۔
اداکارہ صبا فیصل نے نجی ٹی وی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے آنٹی لفظ بہت برا لگتا ہے، میں کسی کو آنٹی کہنے بھی نہیں دیتی اور بولتی بھی ہوں کہ مجھے آنٹی نہ بولیں۔
انہوں نے لفظ' آنٹی اور آپا' کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کچھ عمر میں بڑے اداکار بھی آپا کہتے ہیں جس پر میرا خیال ہے کہ وہ احترام کے زمرے میں بولتے ہیں۔