بانی پی ٹی آئی عمران خان کے منظور کردہ فوکل پرسنز کا اعلان کر دیا گیا

12:33 PM, 4 Apr, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے منظور کردہ فوکل پرسنز کا اعلان کر دیا۔

بیرسٹر گوہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر جاری بیان میں بتایا کہ عمران خان نے انہیں اور عمر ایوب کو نیا فوکل پرسن تعینات کیا ہے۔

اس کے علاوہ سینیٹر ،  سینیٹر علی ظفر،شبلی فراز ، انتظار  اور حسین پنجوتھہ کو بھی نئے فوکل پرسنز کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل 30 مارچ کو جیل میں ملاقاتوں کے لیے عمران خان نے 3 فوکل پرسنز مقرر کیے تھے، جن میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر ، شیر افضل مروت ، بیرسٹر عمیر نیازی شامل تھے۔

جیل میں ملاقاتوں کے لیے ہر فوکل پرسن 2 نام دے گا، ہفتے میں 2 دن ملاقاتوں کی اجازت ہوگی، منگل کو فیملی جبکہ جمعرات کو وکلا و دیگر کے ساتھ ملاقات ہوا کرے گی۔

مزیدخبریں