این اے 81 گوجرانوالہ سے لیگی رہنما کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل

12:11 PM, 4 Apr, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 81 گوجرانوالہ سے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اظہر قیوم کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔

 لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سنی اتحاد کونسل کے بلال اعجاز چوہدری کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواستگزار کے وکیل نے عدالت میں بتایا کہ بلال اعجاز چوہدری 8 ہزار ووٹوں سے کامیاب قرار پائے، الیکشن کمیشن نے دوبارہ گنتی پر اظہر قیوم کو کامیاب قرار دے دیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ریٹرننگ افسر نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی پر درخواست گزار کا 2.5 ہزار ووٹ کم کر دیا چنانچہ درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار اظہر قیوم کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کرے۔

بعدازاں لاہور ہائیکورٹ نے سنی اتحاد کونسل کے بلال اعجاز چودھری کی استدعا منظور کرتے ہوئے این اے 81 گوجرانوالہ سے ن لیگ کے اظہر قیوم کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔ 

یاد رہے کہ 15 مارچ کو پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 81 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں مسلم لیگ (ن) کے اظہر قیوم ناہرہ کا میاب قرار دے دیے گئے۔

واضح رہے کہ 9 فروری کو پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار بلال اعجاز کامیاب قرار پائے تھے، بعد ازاں الیکشن کمیشن نے 75 پولنگ اسٹیشنوں کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دیا تھا۔

مزیدخبریں